کراچی (کامرس رپورٹر)وفاق ایونہائے صنعت و تجارت اور کراچی ،لاہور فیصل آباد چیمبر سمیت ملک بھر کے تمام چیمبر،ا سٹاک ایکس چینجزگارنٹیزلمیٹڈ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک،مالیاتی و دیگر ادارے یوم عاشور کی تعطیلات کے باعث 16 جولائی بروز منگل اور 17 جولائی بروز بدھ کوبند رہیں گے۔اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کی طرف سے جاری کئے گئے سرکلرز کے مطابق چونکہ وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے سلسلہ میں 9 اور10 محرم الحرام بروزمنگل و بدھ بمطابق 16 و17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے لہٰذا تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بھی ان تعطیلات کے دوران بند رہیں گے۔