فرانسیسی شہری کراچی کے ریڈزون میں لٹ گیا

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فرانسیسی شہری سے 5000 یورو لوٹ لیے گئے ، تاہم متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا۔تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں ملزمان نے فرانسیسی شہری سے 5000 یورو لوٹ لیے،واردات آرٹلری میدان میں ہوٹل کے سامنے کی گئی۔ شہری ادریس کو سفید کار میں سوار افراد نے تلاشی کے لیے روکا ، ملزمان نے پولیس اہلکار کے طور پر تعارف کرایا اور 5 ہزار یورو چھین کرفرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ غیر ملکی شہری نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا، معاملہ چھیناجھپٹی نہیں بلکہ فراڈ سے چھیننے کا ہے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ غیرملکی شہری مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے کراچی آیا تھا، شہری آٹوبک کرانے کے لیے ہوٹل کے باہر فٹ پاتھ پرپہنچا تو سفید گاڑی میں آنے والے ملزمان نے شناخت اورقومیت پوچھی۔ کار سوار ملزمان نے باتوں میں لگاکر رقم نکالی اور چلے گئے۔سی سی ٹی وی کے مطابق کارسوار3 سے 4منٹ تک ساتھ رہے، ملزمان نے گاڑی کی نمبرپلیٹ بھی چھپائی ہوئی تھی تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔