لیگی کارکنان کا احتجاج، عدالت عظمیٰ کے خلاف نعرے

85

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کی جانب سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کیا اور عدالت کے خلاف شدید نعرے بازی
بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے تحریک انصاف کے حق میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ن لیگ کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایکسپریس وے پر احتجاج کرتے ہوئے مصروف شاہراہ کو بلاک کردیا۔ لیگی کارکنان نے سوہان کے قریب روڈ پر ٹائروں کو آگ لگائی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ مظاہرین نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔