سپریم کورٹ کا فیصلہ سنی اتحاد کے حق میں نہیں آیا، رانا ثنا اللہ

250
expediency

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سنی اتحاد کے حق میں نہیں آیا، پٹشنر کی طرف سے دلائل دیے گئے، لیکن ان کی استدعا خارج ہوگئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریتی ہے، ہماری قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہونا چاہے اور ہوتا ہوا نظر آنا چاہے، عدالتی فیصلے عام فہم ہونے چاہئیں اور سمجھ میں آئیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ دو تہائی اکثریت تو ہماری پہلے بھی نہیں تھی،مخصوص سیٹیں الیکشن کمیشن نے الاٹ کی تھیں جو بعد میں معطل ہو گئیں۔

رانا ثنا کا بتانا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سنی اتحاد کے حق میں نہیں آیا، پٹشنر کی طرف سے دلائل دیے گئے، لیکن ان کی استدعا خارج ہوگئی اور اب ایک نیا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آگیا کہ یہ لوگ تو تحریک انصاف کے لوگ تھے۔