لاہور میں بارش نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

229

لاہور میں 315 ملی میٹر کی بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

پانی اور صفائی کا ادارہ (واسا) حکام کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش تاجپورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان واسا کے مطابق لاہور میں لکشمی چوک 101، مغل پورہ میں99، گلشن راوی میں 98، پانی والا تالاب 71، قرطبہ چوک 70 اور ایئر پورٹ پر 59، چوک ناخدا 88، اقبال ٹاؤن 75، قرطبہ چوک 70 اورسمن آباد میں 65، اپر مال 51، سمن آباد 49، گلبرگ 41، نشتر ٹاؤن 40، جیل روڈ 38 اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ، گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ کراچی میں 27 سے 32 کومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔