کراچی میں تیز ہوائیں، اتوار تک ہلکی بارش کا امکان

181
Rain and hail

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ اتوار تک ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہر میں مون سون سیزن کے دوران اتوار تک بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں جنوب مغربی سمت سے چلیں جن کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی تاہم شام کے وقت یہ رفتار 50.4 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کے باوجود تیز ہوائیں چلنے سے موسم معتدل رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 76جبکہ شام کے وقت 65 فیصد رہا، جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق  ہفتے کوشہرکا مطلع جزوی ابرآلود جبکہ معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، آج اورکل شام تا رات شہرمیں ہلکی بارش،پھواراوربونداباندی کا بھی امکان ہے۔

آئندہ چندروزکے دوران سمندری ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔