سینئر سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔
فیصل واوڈا نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آ گیا ہے۔