دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈر کی وزیراعظم سے ملاقات

94
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے آیان کاشف کو لیپ ٹاپ دے رہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن)میٹرک امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دانش اسکول کے طالب علم محمد آیان کاشف نے و زیراعظم ہاؤس میںمیاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آیان کاشف کو بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایان کاشف بیٹا آپ کو بہت مبارک ہو!اس موقع پر شہباز شریف نے محمد آیان کاشف کو 10 لاکھ روپے کا چیک اور ایک لیپ ٹاپ دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکولز نیٹ ورک کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ان اسکولوں کے لیے زمین بھی رکھ لی اور بجٹ بھی رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ملکی ترقی کی کنجی ہے، حکومت زراعت، صنعتوں اور آئی ٹی جیسے شعبوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دے رہی ہے، خوشی ہے مریم نواز بھی اس وژن کو آگے بڑھا رہی ہیں۔