کراچی(کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ مالی صنعت سے وابستہ پیشہ ور ملازمین کی طویل مدت میں کامیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل سیکھنا بنیادی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹریڑری مینجمنٹ سرٹیفکیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے ابھرتے ہوئے مالی منظرنامے کے چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ٹریڑری سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ضروری مہارت کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ کورس سی ایف اے سوسائٹی پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف) نے مشترکہ طور پر تیار کیاہے۔ڈاکٹر عنایت حسین نے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرٹیفکیشن پروگرام تشکیل دینے پر اسٹیٹ بینک، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان، سی ایف اے سوسائٹی پاکستان اور فنانشیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کے معیارات برقرار رکھنے اور نصاب کو جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کے طریقوں سے ہم آہنگ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عنایت نے مالی صنعت کے اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرٹیفیکیشن کے لیے اپنے ٹریڑری اسٹاف کی رجسٹریشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ عملے کی ترقی پر سرمایہ کاری سے پیشہ ور افراد نہ صرف خطرات کا مؤثر انتظام اور تعمیل (کمپلائنس) کراسکتے ہیں۔