کراچی(کامرس رپورٹر) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے عبوری سی ای او حارث محمود اورجاز کیش کے ہیڈ آف پبلک سیکٹر پارٹنرشپس عارف چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے رجسٹرڈ مستحقین کے لیے بی آئی ایس پی کی آئندہ قسط کے لیے جاز کے ہموار انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔فروری 2024 میں جازکیش کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ شراکت کرنے والے چند ممتاز مالیاتی اداروں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تاکہ پسماندہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے فنڈز تقسیم کیے جا سکیں۔ 3 سالہ شراکت داری کے تحت جازکیش بائیو میٹرک طور پر فعال خدمات کے ذریعے نقد رقم نکالنے میں سہولت فراہم کرے گا۔یہ تعاون پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے جازکیش کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ GSMA کے کنیکٹڈ ویمن کمٹمنٹ انیشیٹو کے دستخط کنندہ کے طور پر، جازکیش نے اپنے موبائل منی کسٹمر بیس میں خواتین کے تناسب کو بڑھانے کا عہد کیا ہے، جو فی الحال 30فیصدہے۔