بھارت : بجلی گرنے کے واقعات میں 7 بچوں سمیت 38 افراد ہلاک

117

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ضلع پرتاب گڑھ میں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔