ایران: حجاب قانون کی خلاف ورزی پر ترکش ائرلائنز کا دفتر بند

132

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے دارالحکومت میں خواتین ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر ترکش ائرلائن کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ائرلائنز کے عملے نے اسکارف کو پہننے سے انکار کیا ،جس پر پولیس نے انہیں انتباہ جاری کیا تاہم ملازمین کی مزاحمت پر دفتر کو بند کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ایران میں 1979 ء حجاب لازمی ہے۔