عدالت عظمیٰ : سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

88

 

اسلام آباد (صباح نیوز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ آج جمعہ کو سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ریگولر 3 رکنی بینچ 9 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گا۔ ریگولر3 رکنی بینچ 9 جولائی کو محفوظ فیصلہ جمعہ صبح ساڑھے 9 بجے سنائے گا۔ رجسٹرار آفس عدالت عظمیٰ نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق فیصلہ سنانے کے لیے فل کورٹ نہیں بیٹھے گی۔ جمعہ کو فیصلہ سنانے والے بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ 9جولائی کو عدالت عظمیٰ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے اور فیصلہ کب سنایا جائیگا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس حوالے سے بدھ اور جمعرات کو فل کورٹ کا اجلاس ہوا تھا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فل کورٹ بینچ میں شامل تمام ججز نے شرکت کی۔