قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا فارمولا تیار

202

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ناقص پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے تبدیلیوں کا آغاز کردیا ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا، تاہم اب نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے فارمولا تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے دونوں فارمیٹ کے ہیڈ کوچز اور کپتانوں پر مشتمل پانچ رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ریڈ بال فارمیٹ کے کوچ جیسن گیلسپی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ محمد یوسف اور اسد شفیق  شامل ہوں گے۔ جس فارمیٹ کی ٹیم ہوگی اس کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔