جلاؤ گھیراؤں کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، مریم نواز

228

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤں کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، پاکستان اب مزید اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو ترقی دینے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا۔

ای بائیکس کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم صفدر نے کہاکہ دوسرے صوبوں کو بھی چاہیے کہ وہ پنجاب کے طرز کی ترقی کرکے اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کریں،  بائیکس  کے بعد لیپ ٹاپ اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جگہ جگہ مرکز قائم کیے ہیں، عوام کی شکایت کا ازالہ فوری طور پر  ممکن بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے۔