پی کے 22 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری

206
polling stations

باجوڑ: خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں کے پی اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پی کے 22 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور الیکشن کمیشن کے پولنگ شیڈول کے مطابق ووٹ کاسٹنگ شام 5 بجے ختم ہوگی۔

22- پی کے میں 179,000 سے زائد ووٹرز ہیں جن میں 99038 مرد ووٹرز اور 79972 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن ڈی آر او نے بتایا کہ پی کے 22 پر 43 پولنگ اسٹیشنز حساس ہیں، 23 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 179,000 ووٹرز کے لیے 91 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

جماعت اسلامی کے عابد خان، اے این پی کے نثار باز، سنی اتحاد کے راحت اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عبداللہ، آزاد اختر گل، نجیب اللہ خان، میاں حبیب گل اہم امیدوار ہیں۔