عمران خان کی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کی ہدایت

187

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کواختیار ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کو نظم و ضبط کو تباہ کررہا ہوں تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، شوکاز کے نوٹس کا کوئی مثبت جواب نہ دینے پر اس کو پارٹی سے معطل کیا جائے۔

واضح رہےکہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینےکے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر  شیر افضل مروت نے جواب جمع کراتے ہوئےکہا تھا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے ۔