لاڑکانہ: غیر قانونی بلڈ بینکوں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا حکم

150

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے محکمہ صحت کے حکام کو ضلع میں کام کرنے والے غیر قانونی بلڈ بینکوں اور عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ حکم انہوں نے ڈی سی آفس میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا جس میں مختلف افسران نے اب تک کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غریب اور نادار لوگوں کو مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، ضلع میں کسی بھی غیر قانونی بلڈ بینک یا عطائی ڈاکٹروں کے کلینک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔