صدر نے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کی منظوری دیدی

49

اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تقرر کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔اسی طرح صدر نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (13) کے تحت دی ہے۔