کراچی میں آب وہوا نایاب‘ زیر زمین پانی کی سطح بھی گر گئی

73

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، شہر قائد میں زیر زمین پانی کی سطح بھی خطرناک حد تک نیچے جا چکی ہے۔کراچی جس کی آبادی لگ بھگ 3کروڑ ہے۔ یہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے، مگریہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر کی بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت پانی کی طلب میں
اضافے کا باعث بن رہا ہے۔بارشیں کم ہونے اور متعلقہ ادارے کی جانب سے فراہمی آب نہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر زیر زمین پانی حاصل کرنے کے لیے بورنگ کرانے کے باعث شہر میں کھارے پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہم جتنا پانی زمین سے لے رہے ہیں، زمین کو اتنا پانی واپس نہیں کر رہے ہیں، جس سے سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارش اور دیگر استعمال شدہ پانی کے زمین میں جانے کا قدرتی راستہ ہم نے ختم کر دیا ہے۔ اس راستے کو ہم نے سیمنٹ، تارکول اور کنکریٹ سے بند کر دیا ہے، اس لیے وہ پانی جو زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھتا تھا، اسے اب واپس زمین میں جانے کا راستہ نہیں ملتا اور ہم اسے نالیوں میں بہا دیتے ہیں۔ انہی غلطیوں نے شہر قائد میں پانی کو نایاب بنا دیا ہے۔
زیر زمین پانی