کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

190

نیویارک(اسپورٹس ڈیسک):کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا ۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیمیں بینک آف امریکا اسٹیڈیم، شارلٹ، شمالی کیرولینا کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔