فرانس کو شکست ، اسپین چوتھی مرتبہ یورپین فٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

254
برلن: یوروپیئن فٹبال چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل کے دوران اسپین اور فرانس کے کھلاڑی گیند کے حصول کے لیے کوشاں ہیں

برلن/لندن(سید عاصم علی قادری) نیدرلینڈز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا ۔جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ اسپین کو شکست دینے کے بعد فائنل میں فرانس کس ٹیم کے خلاف ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوگی۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آج نیدرلینڈ ز اور انگلینڈ کی ٹیمیں ویسٹ فالن ا سٹیڈیون، ڈارٹمنڈ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جس کے بعد یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔ اسپین کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس کو 2-1 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ فاتح ٹیم چوتھی مرتبہ فائنل کے حصول کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ ا سپین کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں سخت مقابلے کے بعد فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اسپین کے لامین یمل اور ڈینیئل اولمو نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسپین اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ہسپانوی فٹ بال ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔ لامین یمل نے میچ کے 21 ویں اور ڈینیئل اولمو نے میچ کے 25 ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم ا سپین کی فائنل تک رسائی میں میں اہم کردار ادا کیا۔ لامین یمل یورو کپ کی تاریخ میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ یورپی چیمپیئن شپ میں اس سے پہلے سب سے کم عمر اسکورر سوئس کھلاڑی یوہان وونلانتھن تھے جنہوں نے 2004 کے یورو کپ میں 18 سال کی عمر میں فرانس کے خلاف گول کیا تھا۔ فرانس کی طرف سے واحد گول میچ کے9ویںمنٹ پر اسکور ہو ا جس کا اعزاز رنڈال کولو کو حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔