پاکستان کے 2کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کرلی

90

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 2کوہ پیمائوں نے نانگا پربت سر کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاور سدپارا اور فدا علی اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کیا،چاروں کوہ پیما منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے6بجے نانگا پربت سمٹ پر پہنچے۔سیکرٹری الپائن کلب آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مزید کوہ پیما اس وقت نانگا پربت کے کیمپ 4پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ نانگا پربت یا ننگی پہاڑی کو علاقائی زبان میں دیامیر بھی پکارا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے پہاڑوں کا بادشاہ۔