چین: لباس کے اندر 100 سے زائد زندہ سانپ اسمگل کرتے ملزم گرفتار

353

شینزین: چین کے شہر ہانگ کانگ سے شینزین میں داخل ہوتے ہوئے کسٹمز کے عملے نے ایک شخص کو لباس کے اندر 100 سے زائد زندہ سانپ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کسٹم کے عملے  نے چیکنگ کے دوران  ایک شخص کی تلاشی لی گئی تو عملے نے دریافت کیا کہ ٹراؤزر کی جیبوں میں کیا ہے؟ جیبوں سے کینوس کے 6 بیگز چپکائے ہوئے تھے،جب ان بیگز کو کھولا تو ان میں ہر قسم، حجم اور رنگوں کے سانپ دریافت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملزم 104 سانپوں کو لے کر جا رہا تھا جن میں سے بیشتر چین میں نہیں پائے جاتے، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو کیا سزا دی جائے  گی اس حوالے سے متعلقہ ادارے نے کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ چین میں ایسے جانوروں کو بلا اجازت لے کر آنا منع ہے جو وہاں نہیں پائے جاتے۔