پشاور میں 9اور 10 محرم کو موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ

203

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی  نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے،  محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

سی سی پی او پشاور  کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔