کراچی(آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ڈیزل برآمداور تارکین وطن گرفتار، غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد ، گوادر کے علاقے دستی نالا سے پانچ غیرقانونی تاکین وطن کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اسپیڈ بوٹ کو قبضہ میں لے کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر معمول کی چیکنگ کے دوران اوتھل چیک پوسٹ پر د و ٹویو ٹا کاروں سے 10 ہزار 370لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، اسی طرح ایک اور کاروائی میں لسبیلہ سے حب کے درمیان کچا ٹریک پر ایک کار اور دو جیپیوں سے 5270 لیٹر ڈیزل برآمد کر کے گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا، پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھی بر سرِ پیکار ہے، گوادر کے علاقے دستی نالا سے پانچ غیرقانونی تاکین وطن کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اسپیڈ بوٹ کو قبضہ میں لے کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔