سبی ریلوے اسٹیشن پر مسافر سے نشہ آور اشیاء برآمد، گرفتار کرلیا گیا

17

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایس پی ریلوے وزیر علی ابڑو کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او ریلوے تھانہ سبی اکبر جمالی نے پولیس اہلکاروں شہزاد عبداللہ ،ظہیر احمد عرف بادشاہ سمیت دیگر نفری کے ہمراہ کوئٹہ سے اندرون سندھ نشہ آور گٹکے کی 29پڑیاں برآمد کرکے محمد نعیم نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی ریلوے وزیر علی ابڑو نے ریلوے پولیس سبی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس مسافروں کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اشیاء سمیت نشہ آور سامان کی ٹرینوں کے ذریعے اسمگلنگ کسی صورت برادشت نہیں کریں گے۔