کوئٹہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

23

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے گڈانی کے قریب لک بدوک کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق کے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو گڈانی کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار احسان احمد اور مزمل احمد مو قع پر جاں بحق ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع پہنچ کر لاشوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے ۔