اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں پر سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے، چائنیز کے تحفظ کیلیے وفاق اور صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کر رہی ہیں،چین نے ہائیڈروپاور کے سکھی کناری پراجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے۔یہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر سیکورٹی مزید سخت کی گئی ہے، چائنیز کا تحفظ تمام وفاق اور صوبائی حکومتیں متعلقہ اداروں کے تعاون سے کر رہی ہیں، پاکستانی سیکورٹی اداروں پر چین کو مکمل اعتماد ہے، چین کا اسی ہفتے دورہ کر رہا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹٹو جی ڈی آئی کا اہم سیشن ہوگا،چین نے ہائیڈروپاور کے سکھی کناری پراجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے، سکھی کناری ہائیڈرو پاور کو نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔