دھاندلی کیس،لیگی ایم این اے راجہ خرم نواز نے بیان حلفی جمع کروا دیا

117

 

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجا خرم نواز نے بیان حلفی جمع کروادیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کون ذمہ دار ہے، واقعے کے تہہ تک پہنچنے اور سچ کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے، اگر کسی کو سرٹیفائیڈ کاپی چائیے تو رجسٹرار کو درخواست دے کر حاصل کرسکتا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی عام شہری بھی ریکارڈ دیکھنا چاہتا ہے دیکھ سکتا ہے کو کوئی روک ٹوک نہیں، کوئی صحافی بھی ریکارڈ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے۔پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیا کرے، اگر پریزائڈنگ افسر ایجنٹوں کو فارمز نہیں دیتا تو الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہو گی۔انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 48 کے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔