اعلیٰ عدالت قائدِ عوام کو دی جانے والی سزا کو بھی کالعدم قرار دے‘شازیہ مری

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کیس کے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور زور دیا کہ اِس فیصلے کے بعد ضروری ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالت قائدِ عوام کو دی جانے والی سزا کو بھی کالعدم قرار دے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں غیر شفاف ٹرائیل کے ذریعے پھانسی کی سزا دے کر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، شازیہ عطا مری اور وقار مہدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل کیس میں پی پی پی قیادت اور جیالوں کو 46 سال انتظار کرنا پڑا۔