نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک مسلمان وزیر نے بسم اللہ پڑھ کر عہدے کا حلف لیا جس پر بھارت میں ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی آپے سے باہر ہوگئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 11 وزرا نے راج بھون میں عہدے کا حلف لیا اور اس میں ایک مسلمان وزیر حفیظ الحسن بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے حلف کا آغاز بسم اللہ پڑھ کر کیا۔ تاہم اس موقع پر بی جے پی کے ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کر دیا اور اس عمل کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے گورنر سے یہ فرمائش کر ڈالی کہ انہیں وزیر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ اس مسئلے پر بی جے پی کے دیگر رہنما بھی انتہا پسند مسلم مخالف سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے ہیں۔