کراچی میں بارش کا امکان کب تک برقرار رہے گا؟

248
Light and heavy rain in Karachi

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا امکان جمعہ تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کے قریب مشرقی و شمالی علاقوں میں بننے والے بادل نہیں برس سکے۔

جبکہ جمعرات اور جمعہ کو کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورہلکی بارش کا امکان ہے، دوروز کے دوران کبھی کبھار معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں بدھ کو بھی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.6 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 79 فیصد رہا۔