کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی سے کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم

197

  کراچی:شہر قائد میں ہونے والی آج بارش سے کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم ہو گیا، کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے سینکڑوں فیڈرز بند ہو گئے، جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بارش کے بعد شہرمیں کے مختلف علاقوں میں 390 سے زائد فیڈرز اور درجنوں پی ایم ٹیز بند ہو گئیں ہیں، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی ، ملیر، بن قاسم، گلستان جوہر، معمار، کورنگی، اورنگی،بلدیہ اور سرجانی کے علاقے بجلی بند ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافہ ہور ہاہے، حکومت سہولیات فراہم کرنے کے بجائے  کے الیکٹرک کے ساتھ مل کر ہمارا ہی خون نچوڑنے میں مصروف ہے، حکومت بجلی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کروائیں۔