افغان شہریوں کی پاکستان دوبارہ آمد سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ

190
infiltration attempt

 اسلام آباد:وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی دوبارہ پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا، فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی، یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈز پر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گا۔

افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن (پی اوآر) کارڈ اور افغان سیٹیزن کارڈ (اے سی سی)افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈز طور خم بارڈر پر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گا، جس کو نادرا مستقل بلاک کر دے گا، کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آگیا تو واپس نہیں کیا جائے گا۔

 نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو موثربنانا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا۔