پختونخوا: سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پابندی ختم، نوٹی فکیشن جاری

287

پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کی پابندی ختم کردی گئی ہے، جس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے تمام سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتیوں پر عائد کی گئی پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹی فکیشن وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔

ملازمتوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد سرکاری محکموں میں بھرتیوں کی راہ کھل گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ ماہ ہدایات جاری کی تھیں، جس کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا تھا کہ صوبے بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جا رہی ہے۔