شہریوں سے فراڈ کرنے والا وفاقی تحقیقاتی ادارے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار

120

اسلام آباد: شہریوں سے فراڈ کرنے والا وفاقی تحقیقاتی ادارے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا جعلی ڈائریکٹر بن کر شہریوں کے ساتھ دھوکا دہی اور فراڈ کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا۔ ملزم نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھیں۔ ملزم نے اپنے آپ کو کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ کیا، جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کرنے کے بعد ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔