عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت مسترد

247
interim bail rejected in three

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیا۔،انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تین روز قبل پی ٹی آئی کے بانی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سرکار نے عمران خان کی جناح ہاؤس اور دیگر دونوں مقدمات میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری درکار ہے۔