عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض: الیکشن کمیشن میں درخواست

219
across the country

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چودھری کی جانب سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے مشابہت رکھتا ہے، جس پر اعتراض داخل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کو بطور جماعت رجسٹرڈ نہ کیا جائے کیوں کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ہر سیاسی جماعت کا مختلف نام ہونا چاہیے۔ ہماری جماعت 5،4 سال سے موجود ہے اور ہمارا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔