خلفائے راشدینؓ کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں

104

لاہور( این این آئی) سنی علما ء کونسل لاہورکے زیراہتمام سید نا فاروق اعظمؓ کی یوم شہادت کی منا سبت سے د ھرمپورہ سے لاہور پر یس کلب تک مد ح صحا بہؓ مطا لبا تی جلو س نکا لا گیا جلو س کے شرکا ء نے شہاد ت فارو ق ؓ پر سرکاری چھٹی کرنے کے مطا لباتی کتبے اٹھا رکھے تھے اور جلو س کے دوران سیدنا فارو ق اعظم ؓ کی شان میں نعرے بازی کر تے دکھا ئی دیئے جلو س پر امن انداز میں اپنے مقررہ رو ٹ سے ہو تے ہو ئے پر یس کلب کے سامنے اختتام پذ یر ہو گیا جہا ں جلو س کے شرکا ء سے سر براہ سنی علماء کونسل مو لانا محمد احمد لد ھیانوی، مو لانا حا فظ حسین احمد، مولانا احمد سعید صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ خلفاء راشدین ؓکے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں،کے پی کے اور گلگت میں شہادت سیدنا فارو ق اعظمؓ پر سرکاری چھٹی کے اعلان کا خیر مقدم کر تے ہیں، خلفاء راشدینؓکے ایام پر سرکاری چھٹی کے مطا لبے پر حکومت عمل کرے،ہمارا حکومت سے جا ئز مطا لبہ ہے کہ چاروں خلفائے راشدین ؓکے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر عقیدت و احترام سے منائے جائیں، صوبہ بھر کی تمام مساجد مدارس خانقاہوں میں خصوصی تقریبات کانفرنس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے۔ مقررین نے کہاکہ سیدنا فاروق اعظمؓ کا دور ایک سنہری دور ہے اورحضرت عمر فاروقؓ امامِ عدل و حریت اور پیکر شجاعت و بہادری تھے،حضرت عمر فاروقؓ کے دورِ خلافت میں 3600علاقے فتح ہوئے اور 900جامع مساجد اور 4000عام مساجد تعمیر ہوئیں۔ حضرت عمر فاروقؓ تاریخ کے دھارے کا رخ موڑنے والے خلیفہ تھے۔ سیدنا فاروق اعظمؓکا نظام حکومت مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے،آج بھی مسلم حکمران سیدنا فاروق اعظمؓکے طرزحکمرانی کو اپنائیں تو دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی،اللہ نے شہید مدینہؓکی تائید میں متعدد آیات قرآنی نازل فرمائیں۔ علما ء نے فلسطین اور غزہ میں بے گناہ عورتوں بچوں پر بدترین مظالم پر شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا۔ رہنماوں نے فلسطین اور غزہ میں یہودیوں کے بدترین مظالم کی شدید مذمت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس معاملے میں غیرت دینی اورحمیت دینی کا ثبوت دیا جائے۔