ارسا کی ٹیم کی سکھرآمد

45

سکھر (نمائندہ جسارت) بلوچستان کی جانب سے سندھ پر پانی کی چوری کے الزامات پر ارسا کی ٹیم سکھر بیراج پہنچ گئی، ارسا کی ٹیم نے سکھر بیراج محکمہ آبپاشی کے حکام، کنٹرول روم کے ذمے داران سمیت دیگر افسران کے ساتھ اجلاس کیا اور بلوچستان کی جانب سے پانی چوری کے الزامات کی بابت تبادلہ خیالات کیا ۔