محرم میں مقد س شخصیات کا احترام کیاجائے ‘ مرکزی علما ء کونسل

50

 

لاہور( این این آئی)چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کہاکہ محرم میں مقد س شخصیات کا احترام کیاجائے، چاروں خلفاء ؓکے ایام وصال و شہادت سرکاری طور پر شایان شان طریقے سے منائیں جا ئیں،ملک میں قیام امن کیلئے حکمران خلافت فاروقیؓ سے سبق حاصل کریں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر لاہورمیںمختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، اس مو قعہ پرمو لانا محمد مشتا ق لاہوری،مو لانا حا فظ ابو سفیان حنفی،مو لانا محمد شعیب صد یقی،مو لانا سمیع اللہ ر بانی، مو لانا حبیب الرحمن ضیاء،مو لانا محمد اعظم فاروق ، مو لانا مظفر حمید و ٹو، مولانا محمد عا مر اشر ف ،بیر سٹر محمد افضل سراء سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میںخلفائے راشدینؓ کے ایام ہائے وفات وشہادت پر سرکاری طور چھٹی نہ کرنا افسوسناک ہے حکومت اہلسنت عوام کے جائز دیرینہ مطالبات کونظر انداز کرنے کے بجائے انکو تسلیم کرے۔انہوں نے خلفیہ دوئم کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ 17پیوند لگی قمیص پہننے والے 22 لاکھ مربع میل کے تنہا حکمران ، دنیائے سیاست کے عظیم رہنما ، جلیل القدر صحابی رسول ، فاتح عرب و عجم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی عظمت کو لاکھوں اور کروڑوں سلام۔