وحدت امت سے ہی درپیش مسائلکا حل ممکن ہے،پروفیسر پیر محمد آصف

50

مکوآنہ (این این آئی)محرم الحرام میں وحدت امت کے لیے محبت و رواداری کے رویوں کو فروغ دینا ہوگا۔ وحدت امت کا عظیم فریضہ سرانجام دینے کے لیے علما ئے کرام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وحدت امت سے ہی درپیش تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔تنظیمی عہدیداران اور کارکنان محرم الحرام میں ملی،قومی اور مذہبی یکجہتی کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے PP-99 کے زیر اہتما م’’وحدت امت سیمینار‘‘ سے 61چک بلوچنی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام اہل ایمان کو تکریم انسانیت کا عظیم درس دیتا ہے۔ انصاف کا نظام قوم کو متحد کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسلام انفرادی و اجتماعی، قومی و بین الاقوامی سطح پر ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات اور اس کے قوانین تمام شعبہ جات کا بخوبی احاطہ کرتے ہیں۔انسانی جان کی قدروقیمت کو اسلام نے متعدد بار بیان کیا ہے۔ دین کے مقدس ترین رشتے کی بنا پر مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔اسلام دین فطرت اور کامل ترین ضابطہ حیات ہے تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی،استحکام اور محرم الحرام میں مکمل قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔