بدین،پانی کی قلت کے باعث دھان کی فصل شدید متاثر

210
بدین ،نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگار سراپا احتجاج ہیں

بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے کاشتکار “العطش العطش کی صدائیں بلند کرتے سڑکوں پر نکل آئے،تعلقہ بھر کی نہروں میں جاری زرعی پانی کی بدترین قلت کے نتیجے میں لاکہوں ایکڑ اراضی پر دھان کی کاشت کا سلسلہ شدید متاثر ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین سمیت گولارچی کی نہروں میں زرعی پانی کی شدید قلت اور لاکہوں ایکڑ پر دھان کے کاشت متاثر ہونے پر مختلف سیاسی، سماجی،اور آبادگار تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں نے قلت آب اور محکمہ ایریگیشن کے راشی افسران کے ظلم و ذیادتیوں کے خلاف گولارچی میں زبردست احتجاجی ریلی نکالی اور شہید فاضل راہو چوک پر احتجاجی دھرنا دیا۔اس موقع پر ایس یو پی کے مرکزی رہنما امیر آزاد پہنور،جاکھرو نوحانی،پیروز شاہانی،ابو نوحانی،مرزا نظیر احمد،طارق بلال آرائیں،ملک کامران اعوان،امیر ڈاہری،خادم حسین گجر،محمد حسن شاہانی،آفتاب بگھیوو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کی زراعت کو ایک سوچے سمجہے منصوبے کے تحت اپنے مقرر کردہ ایریگیشن افسران و عملداروں کی مدد سے تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔کاشتکار اب خاموشی سے اپنی بربادی کے ماتم کے بجائے بھرپور مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کے کرپٹ افسران پانی چوری میں ملوث ہیں لاکہوں ایکڑ زمینیں بنجر ہونے کا خطرہ ہے جبکہ کاشتکاروں کا اربوں کے نقصانات یقینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تباہ حال عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے مہنگائی،کرپشن،بے امنی،اور لوٹ مار کے نتیجے میں عوام شدید مشکلات میں گھری ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور راشی افسران کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔