میرپوخاص، پوج لوہانہ ہندو پنچائت کے الیکشن ، کرن ہری رام پینل کامیاب

136

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پوج لوہانہ ہندو پنچائت میرپورخاص کے الیکشن میں کرن ہری رام پینل کامیاب، آزاد پینل کو شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پوج لوہانہ ہندو پنچائت میرپورخاص کا الیکشن دیوان گیان کیسومل کیمانی ایڈوکیٹ کی نگرانی میں ہوا الیکشن کمیٹی کے ممبران اشوک کمار، ڈاکٹر نارائن داس نہالانی اور ڈاکٹر اشوک کمار کیمانی کو الیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا جبکہ پارومل پریمی ایک اعزازی ممبر کے طور پر ووٹنگ کے فرائض انجام دیئے پوج لوہانہ ہندو پنچایت میرپورخاص کی الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ہری رام پینل کے سینئر نائب صدر پریتم داس کیولانی کو 179 ووٹ ملے اور آزاد پینل کے امیدوار وشومل پھتھوانی نے 57 ووٹ حاصل کیے، نائب صدر پرشوتم داس بھوترانی نے 176 ووٹ حاصل کئے، نند کمار نینوانی کو 176 ووٹ ملے آزاد پینل کے امیدوار کو 48 ووٹ ملے، جونیئر نائب صدر رمیش کمار ونسی مل منگلانی کو 185 ووٹ، آزاد پینل کے ڈاکٹر جے پرکاش جھامنانی کو 52 ووٹ، جنرل سیکرٹری دھنراج ہوتوانی کو 199 ووٹ، آزاد پینل کے امیدوار پرشوتم داس موتھیانی کو 36 ووٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوم پرکاش کو 190 ووٹ ملے، آزاد پینل کے امیدوار کرشن مل سندرمل سکرانی کو 48 ووٹ، جوائنٹ سکریٹری کشچند ناجکانی کو 165 ووٹ، آزاد پینل کے امیدوار اشوک گرنانی کو 72 ووٹ ملے، فنانس سیکریٹری مکی مرچومل خانومل کو 193 ووٹ ملے، آزاد پینل کے امیدوار نارائن داس دادا لیکراج کو 38 ووٹ ملے، پریس سکریٹری پارومل پریمی کو 194 ووٹ ملے، آزاد پینل کے وکاش کمار وکی کو 40 ووٹ ملے، جبکہ آفس سکریٹری سریش کمار نہالانی کو 152 ووٹ ملے اور آزاد امیدوار پریمی کمار سورکا کو 79 ووٹ ملے کرن ہری رام پینل کو الیکشن کمیٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد پینل کو شکست ہوئی 382 رجسٹرڈ ووٹر میں سے 230 ووٹر نے ووٹ ڈالے جن میں کچھ خواتین نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ایم پی اے سیٹھ ہری رام کشوری لال نے صبح سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد سابق ایم این اے اور لوہانہ ہندو پنچایت کے چیئرمین سیٹھ کشن چند پروانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لال مندر میرپورخاص پہنچے انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔