ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) صوبائی مشیر فشریز، لائیو اسٹاک و ہیومن سیٹلمینٹ سید نجمی عالم نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے پریس کلب کے صحافیوں کو مخدوم معین الدین ڈیجیٹل لائبریری کے لیے کمپیوٹر کا تحفہ اپنے پرسنل اسٹاف افسر و فوکل پرسن آغا سعید احمد کے ذریعے پہنچا دیا۔ اس موقع پر آغا سعید احمد نے کہا کہ صوبائی مشیر کی جانب سے ڈیجیٹل لائبریری کے لیے مزید تعاون کیا جائے گا تاکہ یہاں کے پڑھے لکھے نوجوان کمپیوٹر اور سائنسی معلومات سمیت علمی، ادبی اور تاریخی معلومات حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے پریس کلب کے صدر اقبال جاکھرو، جنرل سیکرٹری عبدالوہاب و دیگر صحافیوں نے صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔