اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ شریعت سے اتنی تکلیف کیوں ہے، والد جیسے ہی مرتا ہے‘ شریک مالکان بن جاتے ہیں‘ بے بنیاد مقدمہ بازی کی جاتی ہے اور قرآن مجید میں دیے گئے اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا‘ ہرکیس بلاوجہ عدالت عظمیٰ آجاتا ہے‘ کوئی شخص کس طرح انفرادی طور پر ریاست کی زمین بیچ سکتا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3 رکنی
بینچ نے پیر کے روز مختلف کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے سحر گل کی جانب سے نیاز علی اور دیگر کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین سے بے دخل کرنے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت کی۔