الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈی بیٹنگ کلب کاافتتاح کردیا گیا

105
الخدمت ڈیبیٹنگ کلب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نائب صدر راولپنڈی :مشتاق مانگٹ‘ ودیگرکا سوسائٹیز کے عہدیداروں وطلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈیبیٹنگ کلب کاافتتاح کردیا گیا، لانچنگ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹرمحمدمشتاق مانگٹ،، بشریٰ ندیم، احمد رفیع عالم، احمد عمر شعیب سمیت یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات، عہدیداران، ڈیبیٹنگ سوسائٹیز کے سربراہان، معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت ڈیبیٹنگ کلب، نوجوانوں کیلیے سماجی و طبقاتی تفریق کے خاتمے کا اہم فورم ہوگا،مسائل کو مکالمے اور تعاون کے ذریعے حل کروانا، مضبوط باہمی اور مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد میں اعتماد اور تنقیدی سوچ پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سمیت کلب کے قیام کامقصد طبقاتی فرق کو پر کرنا اور مساوات کی بنیاد پر ہر ایک کو مواقع فراہم کرنا ہے۔سید وقاص جعفری نے کہاکہ تصادم کے مقابل، الفاظ کی طاقت سے معاشرے کے بگاڑ کو بدلنا مہذب قوموں کی نشانی ہے۔الخدمت ڈیبیٹنگ کلب کمیونٹی کو ایسا ماحول دے گا جس کے ذریعے عام نوجوان،آغوش اورفن اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹرز کے بچوں کااشتراک ہواوروہ مل کرکام کرتے ہوئے سماجی، قومی اور بین الاقوامی مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے علم کا استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کوپروان چڑھائیں