K۔ الیکٹرک کی براہ راست شراکت داری یا بورڈ میں تبدیلی نہیں ہوئی

250

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کے الیکٹرک نے ایک مکتوب جاری کیا ہے جس میں کے الیکٹرک نے سیج وینچر گروپ کی جانب سے ایس ای سی پی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی براہ راست شراکتداری یا بورڈ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت شہریار چشتی کی ملکیت سیج وینچر نے دعوی کیا تھا کہ کے الیکٹرک کی ملکیت اس نے حاصل کرلی ہے، اب انہی کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں انکشاف کیا گیا ہیکہ سیج وینچر نے ایس ای سی پی کو مکتوب تحریر کیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ سیج وینچر کے پاس کے الیکٹرک کے براہ راست کنٹرولنگ حصص نہیں ہیں۔ کے الیکٹرک نے اس مکتوب میں واضح کیا ہے کہ سیج وینچر گروپ کے الیکٹرک میں براہ راست ملکیت نہیں ہے، مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے براہ راست حصص مالکان میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، کے الیکٹرک کے 66.11 فیصد حصص کے ای ایس پی کے ہیں، جس کمپنی کے حصص سیج وینچر نے خریدے ہیں اس کا نام کے ای ایس پی ہے اور اس کمپنی کی کے الیکٹرک کی براہ راست کوئی ملکیت نہیں ہے، کے ای ایس پی آج بھی کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی ملکیت رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک کی ملکیت کے حوالے سے لندن اور کیمن آئی لینڈ میں متعدد مقدمات زیرسماعت ہیں۔ کے الیکٹرک کی ملکیت کے حوالے سے اس مکتوب پر ترجمان کے الیکٹرک نے بھی سماجی رابطے کی ویب پر بیان جاری کیا ہے۔