پنجاب سمر اسپورٹس کیمپس، تیر اندازی کیمپ میں 40سے زائد بچے شریک

126

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں سمر اسپورٹس کیمپس 2024ء جاری ہیں، ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سمر ا سپورٹس کیمپس 2024میںگزشتہ روز آرچری کیمپ میں 40سے زائد 5سے16سال کے بچوں کو کوچز نے تیراندازی کی ٹریننگ دی، کوچز محمد تیموراور شفقت نیازی نے بچوں کو تیر چلانے اور نشانہ باندھنے، ایرو کی پوزیشن کے بارے میں تربیت دی، بچوں کو اس موقع پر نشانہ بازی کی مشقیں بھی کروائی گئیں اسٹیمنا بڑھانے کیلئے بچوں کو جسمانی ایکسر سائز بھی کروائی گئی، کیمپ میں بچوں کے درمیان تیزاندازی کے مقابلے بھی کروائے گئے۔